• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا رنویر سنگھ نے بچے کا نام شورویر سنگھ رکھنے کا فیصلہ کرلیا؟

کیا بالی ووڈ کے خوبرو اداکار رنویر سنگھ نے اپنے بچے کا نام شورویر رکھنے کا فیصلہ کر لیا؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ جو آج کل اپنے ٹی وی کوئز شو ’بیگ پکچر‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس شو کی آج پہلی قسط بھی جاری ہوئی ہے، رنویر سنگھ نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں آج اپنی بیوی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طرف سے ایک تحفہ ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں شو کے پہلے دن بہت نروس بھی تھا اور پرجوش بھی ،دپیکا نے مجھے پھول اور اپنے ہاتھ سے لکھا خط بھیجا ہے۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ دپیکا نے خط میں مجھے شو کے حوالے سے نیک تمنائیں بھیجوائی ہیں۔

دوران شو بالی ووڈ ادکار نے اعتراف کیا کہ دپیکا پڈوکون شروع سے میرا بہترین سپورٹ سسٹم ہے، اس نے شو کے آغاز سے متعلق بھی مجھے بہت سی تجاویز دیں۔

رنویر سنگھ نے گورکپور سے آئے ابھے سنگھ کو شو میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ’میں اپنے بچے کے لیے نام شارٹ لسٹ کررہا ہوں۔

انہوں نے اس دوران اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کیلئے تعریفی کلمات کہے۔

رنویر سنگھ نے کہاکہ ’دو، تین سالوں میں ہمارے بھی بچے ہوں گے، ابھے بھائی صاحب، آ پ کی بھابھی، اتنی کیوٹ بے بی تھی نہ، مجھے ایسی بے بی مل جائے تو لائف سیٹ ہوجائے‘۔

اس موقع پر رنویر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے بچے کا نام شارٹ لسٹ کررہا ہوں، اگر آپ مائنڈ نہ کریں تو یہ میں لے لوں شورویر سنگھ!

تازہ ترین