• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی گیند سے پاور ہٹنگ، ٹی 20 میں کامیابی کا فارمولا، پولارڈ

دبئی (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹائٹل کے دفاع اور تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کی تیاری کررہی ہے۔ کپتان کیرون پولارڈ سمجھتے ہیں کہ اس فارمیٹ میں ان کی ٹیم جیتنے کی تمام تراہلیت رکھتی ہے۔وہ کہتے ہیں اس فارمیٹ میں کامیابی کا فارمولا بالکل سادہ ہے، ہمیں اس سے انحراف نہیں کرنا، ٹی ٹوئنٹی میں پہلی ہی گیند سے پاور ہٹنگ ضروری ہے۔ پوری دنیا میں یہی کیا جاتا ہے، سنگلز اور ڈبلز بھی ضروری ہیں لیکن ہمیں اس اسٹرینتھ پر زیادہ بھروسہ کرنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کھیل کی سمجھ ، میچ کی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنا اوراسکواڈ کی میں موجود لچک وہ خوبیاں ہیں جو انہیں پھر چیمپئن بناسکتی ہیں۔

تازہ ترین