| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
کراچی پورٹ پر97ہزار952کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈ

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ پر گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر97 ہزار 952کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جس میں79 ہزار590ٹن درآمدی اور 18ہزار 362ٹن برآمدی کارگوشامل ہے۔بدھ کے روزکراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران ہینڈلنگ کئے گئے درآمدی کارگو میں45ہزار330ٹن خشک کارگواور34ہزار260ٹن آئل/مائع کارگوشامل تھا جبکہ 14ہزار962ٹن خشک کارگواور3ہزار400ٹن آئل/مائع کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔کراچی پورٹ ٹرسٹ پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طورپر7 جہاز لنگرانداز ہوئے اور 3 جہاز کارگو لیکر روانہ ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 جہازوں کی آمد اور6 جہازوںکی روانگی متوقع ہے۔