• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں کئی سال بعد وطن پہنچا تو چھوٹا بھائی مون پودا لگارہا تھا۔
’’ابے! یہ کیا کررہے ہو؟‘‘ میں نے پوچھا۔
’’بھائی جان! یاد نہیں، آپ نے امریکہ جاتے ہوئے کیا کہا تھا؟‘‘
مون نے کہا،
’’آپ نے مجھے درخت پر کسی لڑکی کا نام لکھتے ہوئے پکڑلیا تھا۔
آپ نے کہا تھا،
آئندہ محبت نا کام ہوجائے تو درخت پر لڑکی کا نام مت لکھنا،
اس کے نام کا درخت اگانا۔‘‘
میں زور سے ہنسا،
’’پھر کتنے درخت لگاچکے ہو؟‘‘
مون نے دکھی مسکراہٹ چہرے پر سجائی،
’’وہ سامنے آڑوؤں کا پورا باغ آپ کے بھائی نے اگایا ہے۔‘‘
تازہ ترین