• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد لانے پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد لانے کیلئے غور شروع کر دیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان کی منظوری اور مشاورت سے کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ یہ قرارداد قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی جس میں الطاف حسین کے علاوہ ملک کے دیگر مختلف سیاستدانوں کی جانب سے بھی پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف کی جانے والی تقریر اور بیانات کی مذمت کی جائے گی۔
تازہ ترین