• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میں نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہے اور اب میری دلچسپی ایم فل کرنے میں ہے ،مجھے بتائیں کہ میںایم فل کے لئے کس مضمون کا انتخاب کروں؟ اور اس کے علاوہ میں ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کرنا چاہتا ہوں اس کا کیا ا سکوپ ہے ؟ (امتیاز حسین۔لاہور)
ج۔ پولیٹیکل سائنس ایک بہت وسیع مضمون ہے اور جب آپ ایم فل کے لئے اپنی ریسرچ کا انتخاب کریں تو کوشش یہ کریں کہ وہ پولیٹکس سے ہی متعلق ہو،ایم فل میں جن ریسرچ ایریاز کا آپ انتخاب کر سکتے ہیں اُن میں پولیٹیکل میتھڈولوجی، پولیٹیکل تھیوری،کمپیرٹو اینیلسز یا اگر آپ پاکستانی پولیٹکس میں ریسرچ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی دلچسپی پر منحصر ہے،ہوٹل مینجمنٹ مکمل طور پر ایک مختلف فیلڈ ہے اور اس کا کوئی میل پولیٹیکل سائنس کے ساتھ نہیں بنتا ،لہذا میںآپ کو مشورہ نہیں دونگا کہ آپ ہوٹل مینجمنٹ کی طرف جائیں۔
س۔سر میں نے بیچلرز سوشیالوجی اور سائیکالوجی میں کیا ہے اب میں ماسٹرز کے لئے اپلائی کرنا چاہتی ہوں لیکن میں سائیکالوجی اور اینتھراپولوجی میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر پا رہی کیونکہ مجھے پاکستان میں اس کےا سکوپ کا نہیں پتا،آپ سے گزارش ہے کہ میری رہنمائی کریں۔(عائشہ احمد۔کراچی)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ سوشیالوجی اور اینتھراپولوجی کی فیلڈ سے وابستہ رہیں اور ماسٹرز میں آپ ان کی ا سپیشلائزیشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتی ہیں جس میں پورٹی ایلیویشن،جینڈر سٹڈیزاور سوشل جسٹس وغیرہ شامل ہیں،سائیکالوجی ایک بالکل الگ ایریا ہے اور اگر وہ اس فیلڈ میں کلینیکل سرٹیفکشنز کرنے کے بعدآگے بڑھنا چاہتی ہیں تو اُن کے لئے بہتر مواقع میسر ہوں گے۔
س۔میں جرنلزم میں پارٹ ٹائم ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میری دلچسپی جرنلزم میں ہے لیکن میں بیچلرز بی ایس زولوجی کر رہا ہوں ،مجھے آپ کی ایکسپرٹ رائے چاہئے کہ میں کیا کروں ؟ (علی انور۔ملتان)
ج۔آج کل کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ڈگری حاصل کرنے کا شوق زیادہ رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر کے حوالے سے اسپیشلائزیشن کے انتخاب کا خیال اُنہیں ماسٹرز یا اُس کے بعد آتا ہے ،بیٹا آپ کا بنیادی سبجیکٹ ایریا زوالوجی سے متعلقق ہے اور اب آپ جرنلزم کو زوالوجی کے ساتھ کس طرح منسلک کریں گے،میرا یہ مشورہ ہے کہ اب آپ سب سے پہلے اپنی بی ایس زوالوجی کو مکمل کریں اور پھر اُس کے بعد اسی فیلڈ سے متعلق اسپیشلائزیشن کا انتخاب کریںاور مجھے اُمید ہے کہ آپ کو آپ کی فیلڈ ہی میں جاب کے مواقع حاصل ہوں گے۔
س۔سر میرے بیٹے نے بیچلرز میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی ہے اور اس میں ایم ایس میں بائیومیڈیکل انجینئرنگ کا انتخاب کیا ہے،اگرچہ اُسے ایک بہت اچھی یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا ہے لیکن میں نہیں جانتا کہ اس ڈگری کا کیا ا سکوپ ہے ،مجھے آپ کی راہنمائی چاہئے (ارمغان وارثی۔کراچی)
ج۔بائیو میڈیکل انجینئرنگ ایک بہت ہی اسپیشلائزیڈ ایریا ہے ،آج کے زیادہ ترگورنمنٹ اور پرائیوٹ اسپتالوں کے علاوہ میڈیکل سینٹرز کو لیٹسٹ اور کمپیوٹرائیڈز میڈیکل ایکوپمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اُس کےلئے انجینئرزکی خدمات درکار ہوتی ہیںجس میں ٹیکنیکل اسسٹنس،رپیئرنگ،مینٹیننس وغیرہ شامل ہیں،مجھے اُمید ہے کہ یہ ا سپیشلائیذڈانجینئرنگ کرنے کے بعد آپ کے بیٹے کو انڈسٹری میں بہت بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔

.
تازہ ترین