• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے جنگ کا خوف،40ہزار بھارتی فوجیوں نے چھٹی کی درخواستیں دیدیں

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو دھمکیاں دینے کے بعد  بھارت کے فوجیوں نے ممکنہ پاک بھارت جنگ کے خوف سے دھڑا دھڑ چھٹی کی درخواستیں دینا شروع کردی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی فوج کو چالیس ہزار سے زائد بھارتی فوجیوں کی چھٹی کی مختلف درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میں بھارتی فوجیوں نے مختلف بہانے تراشے ہیں کچھ فوجیوں نے اپنی درخواستوں میں لکھا ہے کہ وہ بیمار ہیں جبکہ کچھ نے لکھا ہے کہ ان کے والدین کی طبیعت خراب ہے اس لئے چھٹی بھی دی جائے چھٹی کی درخواست دینے والوں میں بھارتی فوج کے کئی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک بھارتی فوجی کی ماں نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو محاذ پر نہیں جانے دے گی اگر پاکستان سے جنگ ہوئی وہ زندہ واپس نہیں آسکے گا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے اتنی زیادہ تعداد میں درخواستوں کے بعد بھارتی فوجی افسران نے بھارتی وزارت دفاع کو لکھا ہے کہ ان فوجیوں کا معاملہ حل کیا جائے اگر نہ کیا گیا تو پھر نئی بھرتی میں وقت لگے گا جو کہ اس بھارت متحمل نہیں ہوسکتا۔ 
تازہ ترین