• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس پیر کو سلیم سیف اللہ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر سید دلاور عباس، افتخار راشد، خالد رحمانی، پی ٹی ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی اور پی ٹی ایف سے تعلق رکھنے والے تمام یونٹس کے نمائندے دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں پی ٹی ایف اور اس سے ملحقہ یونٹس اپنی سالانہ کارکردگی اور آنے والے ایونٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں آئی ٹی ایف کے ڈیولپمنٹ آفیسر سریش مینن کی پاکستان ٹینس کی ترقی کیلئے دی گئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ جونیئرز ٹینس سرگرمیاں بڑھانے کیلئے سندھ اور لاہور کی سطح پر ایک ایک ریجنل کوآرڈی نیٹر کا تقرر کیا جائے گا۔
تازہ ترین