• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ہوگا،ڈاکٹر اسلم عقیلی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورومیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تین نکاتی پروگرام کا افتتاح ہوا۔ ”توانائی‘پانی اور ذمہ دار شہری“ کے عنوان پر مہران یونیورسٹی کے آفس آف دی ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوورک) کے پلیٹ فارم سے جامشورو‘ حیدرآباد اور کوٹری کے پانچ اسکولوں اور کالجز کی لیڈی ٹیچرز کو تربیت دی جائیگی۔ اس موقع پر وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ ہمیں نئی ٹیکنالوجیز کو سمجھنا ہوگا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار عمرانی نے 3روزہ تربیتی پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری‘ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی‘ صغیر احمد میمن‘ ڈاکٹر خان محمد بروہی اور تربیت حاصل کرنے والے کالجز اور اسکولوں کی لیڈی ٹیچرز نے شرکت کی۔
تازہ ترین