• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر خراب‘کابینہ کمیٹی کےاراکین ڈیرہ غازیخان نہ پہنچ سکے ،ملتان میں ویڈیو لنک سے خطاب

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ).کیبنٹ کمیٹی برائے محرم الحرام کاہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ڈیرہ غازیخان نہیں پہنچ سکا . صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، مشیر وزیر اعلی پنجاب جہانگیر خانزادہ ، آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا ، سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان سمیت دیگر اراکین نے ملتان میں اتر کر ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین اور افسران کے اجلاس سے خطاب کیا. اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان نہ پہنچ سکنے کا انہیں افسوس ہے تاہم وہ بہت جلد دوبارہ دورہ کریں گے . 
تازہ ترین