• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینبری میں سولر پینلز کی مدد سے بجلی بنانے کا منصوبہ مکمل

بینبری ( مریم فیصل )بینبری میں سولر پی وی پینلز کے ذریعے بجلی بنانے کے ایک بڑے منصوبے کو مکمل کیا گیا ہے ۔ ایک کمپنی کی چھت پر یہ سولر پینلز لگائے گئے ہیں ۔ ان پینلز کی مدد سے سورج کی شعاعوں کو جذب کر کے بجلی بنائی جاتی ہے جسے عام گھریلو صارف کے ساتھ کاروباری کمپنیاں بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ بینبری میں یہ منصوبہ ایک سوشل انٹر پرائز نے مکمل کیا ہے جس نے رواں سال سمر میں بینبری کی پوری کائونٹی آکسفورڈ شائر کے بہت سے سکولز اور کاروباری عمارتوں میںان سولر پینلز منصوبو ں کی تکمیل کی ہے۔ کمپنی کے چیئر مین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم بینبری میں آٹوموٹوالیکٹرک اور ہائبرڈ نظام کی اگلی نسل تیار کر رہے ہیں تو یہ یقینی تھا کہ ہم اپنی چھتوں کی خالی جگہوں کو صاف انرجی بنانے کے لئے استعمال کریں جس کیلئے یہ سکیم سب سے بہترین ہے۔ اس کی مددسے ہم نا صرف کاربن کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں بلکہ انرجی کے بلز میں بھی خاطر خواہ کمی کرسکتے ہیں ۔ اس منصوبے میں دو ہزار پانچ سو سولر پینلز لگائے ہیں جو اگلے بیس سال تک663(کلو واٹ) بجلی پیداکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین