• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن: تھوڑی پھاٹک کے شہدا کی یاد میں تقریب

پڈعیدن (نامہ نگار) جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے مرکزی جنرل سیکریٹری ساگر حنیف بڑدی،شبیر مبیجو،امجد شیخ،فقیر رحیم سندھی و دیگر نے اپنے بیان میں کہاکہ سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے سائیں جی ایم سید کے عدم تشدد کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پڈعیدن میں تھوڑی پھاٹک کے شہداءکی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسقم رہنماؤں نے کہاکہ جسقم نے سندھ دھرتی کی حفاظت اور بقاءکیلئے ہمیشہ پر امن جدوجہد کرتی رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی کے انچ انچ کی حفاظت کریں گے کسی کو سندھ دھرتی کی تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کہیں بھی ہو جسقم اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،انہوں نے کہاکہ سائیں جی ایم سید کے عدم تشدد فلسفہ پر سندھ کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد پر جسقم کے سابق چیئرمین بشیر خان قریشی سمیت متعدد کارکنوں کو شہید کیا گیا، تاہم جسقم کسی صورت میں سندھ کیلئے پرامن جدوجہد سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 
تازہ ترین