• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میرے بھائی کا نام پاکستان کی ایک مشہور یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹیشنل فزکس کی میرٹ لسٹ میں آیا ہے جس کی ہمیں بے حد خوشی ہے لیکن ہم اس فیلڈ کے مستقبل اور ا سکوپ سے ناواقف ہیں،برائے کرم آپ ہماری رہنمائی فرمائیں ۔ (نوید اقبال۔لاہور)
ج۔میں نہیں جانتا کہ آپ کے بھائی نے کتنے فیصد ایف ایس سی میں نمبر حاصل کئے ہیں خصوصاََ فزکس اور میتھ میں،کمپیوٹیشنل فزکس ایک ایسا اُبھرتا ہوا مضمون ہے جس کی دنیا میں مانگ ہے لیکن اس مضمون میں ایک اچھا سی جی پی اے صرف وہ ہی طالبعلم حاصل کر سکتے ہیں جن کی دلچسپی ہو اور وہ فزکس کی ہی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کے بھائی اس پروگرام کے موڈیول چیک کریں اور پھر اُس کے بعد فیصلہ کریں۔
س۔سر میں نے اپریل میں نہم کے امتحان دیئے ہیں اور ابھی رزلٹ کا انتظار کر رہی ہوں،میں آگے فیلڈ کے انتخاب میں کافی دشواری کا شکار ہوں جبکہ میری دلچسپی بائیولوجی میں ہے،آپ کی قیمتی رہنمائی چاہتی ہوں اور آپ جو بھی مشورہ دیں برائے کرم اس فیلڈ کی اہمیت اور ا سکوپ بھی بتائیں۔ (عمارہ وسیم۔لاہور)
ج۔بیٹا بائیولوجی ایک بہت ہی زبردست اور دلچسپ فیلڈ ہے اور اگر آپ کی خواہش ڈاکٹر بننے کی ہے تو یہ بائیولوجی ،فزکس اور میتھ کے بناء ممکن نہیں ہو گا لیکن اگرمیڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ نہ لے پائیں تو بھی اسی فیلڈ میں رہتے ہوئے آپ ڈگری مکمل کر سکتی ہیں جن میں چند نامور مولیکیولر بائیولوجی، مائیکروبائیولوجی، سیلولر بائیولوجی اور بائیوٹیکنالوجی ہیں،ان تمام ایریاز میں بہتر کیریئر کے مواقع موجود ہیں۔
س۔میں نے سائیکالوجی اور ایجوکیشن میں بیچلرز 453 نمبرز کے ساتھ کیا ہے اور اب آگے ماسٹرزکرنے کا خواہشمند ہوں لیکن سبجیکٹ کے انتخاب سے قاصر ہوں،برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں میں آپ کی مشکور رہوں گی۔ (زینب اعجاز۔اسلام آباد)
ج۔سائیکالوجی خود ایک بہت اہمیت کا حامل ایریا ہے اگرآپ کی اس میں دلچسپی ہو اور اسی فیلڈ میں اپنا کیریئربنانا چاہتی ہوں،اگر آپ سائیکالوجی ہی پڑھنا چاہتی ہیں تو اس میں دو قابلِ قدر ایریاز ہیں جن میں بہتر کیریئر کے مواقع موجود ہیں ان میںپہلا اپلائیڈ سائیکالرجی اور دوسرا چائلڈ سائیکالوجی ہیں۔
س۔سر میرے ایف ایس سی میں 60% مارکس آئے ہیں اور آگے فیلڈ کے انتخاب میں اُلجھن کا شکار ہوں،گورنمنٹ سیکٹر یونیورسٹیوں میں میرٹ کافی زیادہ ہیں میں نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں اپلائی کیا تھا لیکن میرا نام نہیں آیا لسٹ میں لیکن بی ایس انگلش،بائیوکیمسٹری اور بائیوٹیکنالوجی میں آگیا،میں نے یہ بھی سُنا ہے کہ پرائیوٹ یونیورسٹی کی ڈگری کی ویلیو کم ہوتی ہے،برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں اور کچھ اچھی پرائیوٹ یونیورسٹیوں کا نام بھی بتائیں؟ (اقراء ارشد۔لاہور)
ج۔ایف ایس میں کم نمبرز آنے پر آپ کو بالکل بھی دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے،آپ نے ایف ایس سی میں بائیولوجی اور فزکس پڑھی ہے اور اسکی بناء پر آپ مولیکیولر بائیولوجی،بائیوکیمسٹری اور مائیکروبائیولوجی میں سے کسی ایک فیلڈ میں کسی اچھی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرکے کیریئر بناء سکتی ہیں اور اگر میں غلط نہیں تو بہت سی اچھی پرائیوٹ یونیورسٹیاں یہ ایریا کرواتی ہیں،ایف سی کالج پہلی ترجیح ہونی چاہئے لیکن BNU,UCP,UMT کو زیر غور رکھیں۔


.
تازہ ترین