| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
نئی ڈرامہ فلم ’اویجا،اوریجن آف اِیول‘ آج سب کو ڈرانے آرہی ہے

Todays Print

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ میں ان دِ نوں کو خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں ،اسی سلسلے میں ہولی وڈ کی نئی ہاررتھرل فلم ’اویجا،اوریجن آف اِیول‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو کل سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔ ہدایتکارمائیک فلانیگن کی یہ فلم 2014کی ہارر فلم ’اویجا‘کاسیکوئل ہے جس کی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو دنیا سے رخصت ہو جانیوالے دوستوں اورعزیزوں سے بات کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور کالے جادو کے قدیم جادوئی بورڈ کا سہارا لیتے ہوئے روحوں کو بلانے کی ٹھان لیتے ہیں۔ان نوجوانوں کو یہ خطرناک کھیل اتنا مہنگا پڑتا ہے کہ تمام نوجوانوں کی جان داؤ پر لگ جاتی ہے اور شیطانی قوتیں انکے گھرپر حملہ کرکے ان کو جان سے مار دینے پر تُل جاتی ہیں۔مائیکل بے، جیسن بلم، اینڈریو فارم اور برائن گولڈنر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں ہینری تھامس، اینالاز باسو، الزبیتھ ریزر، لولو وِلسن،کیٹ سیگل، پارکر میک اور ایلکس زیل شامل ہیں۔تو تیار ہو جائیے کیونکہ6ملین ڈالر سے لاگت سے تیار ہونیوالی دہشت ناک مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 21اکتوبر کو سینما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔