| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
مختلف کارروائیوں میں 24 ملزمان گرفتار، اسلحہ ، منشیات برآمد

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 24ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بدھ اور جمعرات کی شب سہراب گوٹھ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ ملزمان سمیت 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول ،90گولیاں اور ساڑھے چھ کلو چرس برآمد کر لی۔سعید آباد پولیس نے گل زمان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔شاہراہ فیصل پولیس نے  مقابلے کے بعد زخمی حالت میں دو ملزمان عشر اور اطہر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول،تین موبائل فون اور نیوکراچی تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔کورنگی ڈویژن پولیس نے تین مفرور ملزمان مہران،امان اور نبیل کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تین پستول برآمد کر لیئےجبکہ ایک اور کارروائی میں کورنگی ڈویژن پولیس نے دو ملزمان قاسم علی اور زین کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک پستول اور منشیات برآمد کر لی۔