• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ ، ضلعی سطح پر بجٹ تیاری کے مراحل پر مشتمل جائزہ رپورٹ پیش

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)سی پی ڈی آئی کی جانب سے(سییٹزن نیٹ ورک فار بجٹ اکا ؤنٹ ابیلیٹی (سی این بی اے) کے تعاون سے ضلعی سطح پر بجٹ تیاری کے مراحل پر مشتمل جائزہ رپورٹ ڈیرہ غازی خان میں پیش کی گئی جس کے مطا بق ضلعی سطح پر بجٹ کی تیاری میں شفافیت اورعوامی شمولیت کی خاطر خواہ کمی پائی گئی۔سیمینار میں سی پی ڈی آئی کے پروگرام منیجر راجہ شعیب اکبر نے کہاکہ اکثر اضلاع میں بجٹ کال لیٹرز،جاری نہیں کیے گئے ،جبکہ آمدنی و اخراجات کے تخمینہ جات لگانے سمیت عوامی مشاورت کی کمی دیکھی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کو بھی چاہیے کہ وہ ہر سال ماہ اپریل میں اسمبلی میں بجٹ پیش کرے، تاکہ اس پرحکومت اور اپوزیشن ممبران کی جانب سے خاطر خواہ بحث کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سروے رپورٹ کا مقصد ضلعی سطح پر بجٹ کی تیاری کا جائزہ لینا ہے آیا کہ بجٹ رولز2003 پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسکی ٹائم لائن کو فالو کیا جاتا ہے یا نہیں۔سییٹزن نیٹ ورک فار بجٹ اکا ؤنٹ ابیلیٹی (سی این بی اے) کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرسید محمد آصف نقوی نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع سے معلومات حاصل کی گئیں کہ وہاں بجٹ سازی میں عوامی شمولیت کس قدر پائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین