• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو کشمیریوں کی قربانیوں پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی

برمنگھم( پ ر) جموں و کشمیر لبریشن لیگ انٹرنیشل فارن افیئر کے سیکرٹری جنرل چوہدری ظفر اقبال ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ27اکتوبر کا دن کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے یہ دن کشمیری پوری دنیا میں یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ۔اس دن بھارت نے فوجی دراندازی کر کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے کہ کسی کو کشمیریوں کی قربانیوں اور لٹتی ہوئی عصمتوں پر سیاست کرنے اجازت نہیں دی جا سکتی۔جو لوگ بھارت کی زبان بول رہے ہیں ان پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ کچھ ناعاقبت اندیش عناصر کشمیریوں کے اندر غلط فہمیاں پیدا کر کے دشمن کے ایجنڈے کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ چوہدری ظفر نے کہا کہ کشمیریوں کو اس وقت مقبوضہ کشمیر کے حالات اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہئے جو لاشوں پر سیاست کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے ہونے والےاحتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے مظلوم کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔
تازہ ترین