• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج جہاد کا اعلان اور بھارت و افغانستان پر حملہ کرے،متحدہ قومی موومنٹ لندن کی پاکستان میں رابطہ کمیٹی

لندن( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن کی پاکستان میں رابطہ کمیٹی کے معاون منظور احمد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے ڈی جی جنرل رضوان اختر اورتمام کورکمانڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج جہاد کا اعلان کرے اور بیک وقت بھارت اور افغانستان پر حملہ کردے ، اللہ تعالیٰ ، انہیں فتح ونصرت سے ہمکنار کرے گا۔ موجودہ حالات میں جہاد واجب کی بجائے فرض ہوجاتا ہے ۔منظوراحمد نے چیف آف آرمی اسٹاف ، آئی ایس آئی کے ڈی جی اور تمام کورکمانڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف میرا نہیں بلکہ ایک ایک سچے محب وطن پاکستانی کی آواز ہے کہ مسلح افواج کسی اجلاس یا قومی کانفرنس کے انعقاد میں وقت ضائع کرنے کے بجائے بھارت اور افغانستان پر حملہ کردے۔
تازہ ترین