• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل امن کیلئے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے،پی ڈی پی

کراچی(پ ر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے مرکزی صدر بشارت مرزانے سانحہء کوئٹہ کو بدترین دہشتگردی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں نے جان بوجھ کر پولیس ٹریننگ سینٹرکونشانہ بنایاتاکہ وطن عزیزکی سیکورٹی ایجنسیز ناکام ثابت کرکے بدنام کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرمیں دہشتگردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ساتھ ہی ہمیں یہ بھی دیکھناہوگاکہ آخر سیکورٹی میں کیاکوتاہی ہوئی اور اس کوتاہی کا مرتکب کون ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ذمہ داران کو قرارواقعی سزاملے انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے یہ بات دیکھنی چاہئے کہ دہشتگردی کے تانے بانے کہاں جاکر ملتے ہیں اور تعین ہونے کے بعد دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو ختم کرناچاہئے ۔
تازہ ترین