• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنائے جائیں،فاروق ستار

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنےعوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بلدیہ ٹائون کے البیرونی گرائونڈمیں منعقدہ ذمہ داران کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملک میں اگر شفاف مردم شماری کرائی گئی توکراچی کی قومی اسمبلی کی نشستیں 20سے بڑھ کر 43نشستیں ہوجائیں گی ، سندھ اسمبلی کی نشستیں 43سے بڑھ کر 75ہوجائیں گی اور سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ سندھ کے شہری علاقوں سے ہوگا،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ملک میں شفاف مردم شماری کرانے پر مجبور کردیں گے،انہوں نے کہاکہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنائے جائیں ، کوٹہ سٹم کا خاتمہ کیا جائے ، میئر کراچی کو اختیار دیا جائے ، کراچی کو پانی دیا جائے ، کراچی کو موٹر ووہیکل ٹیکس میں جائز حصہ دیاجائے، انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہمیں 20ارب روپے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں جائز حصہ نہیں دیا گیا تو ہم سود کے ساتھ تمام حقوق لیکر رہیں گے،انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے جاتے ہیں کل اسلام آباد والے اپنے مسائل کے حل کیلئے کراچی آئیں گے،ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہاکہ سندھ حکومت کراچی اور شہری سندھ کے ساتھ انصاف کرے اسے 1700ارب روپے دیئے گئے جس میں صرف کراچی کو 40ارب روپے دیے گئے ، ہم  ناانصافی پر آواز اٹھائیں گے ۔
تازہ ترین