• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمت مسلمہ کے امیج کی بہتری کیلئے اجتہادکی ضرورت ہے، جسٹس عبدالرزاق

گجرات (نمائندہ جنگ) عصرِ حاضر میں اُمت مسلمہ کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے اجتہادی تدبر کی اشد ضرورت ہے، جامعات اور طلبہ کی نوجوان نسل اجتماعی کوششوں کے ذریعے عالمی امن کے قیام کیلئے ساز گار ماحول فراہم کر سکتے ہیں، جامعات کا اوّلین مقصد طلبہ کی نسل نو کو ذمہ داری کے ساتھ اُمت مسلمہ کی آئندہ قیادت کے لیے تیار کرنے پر مرکوز ہونا چاہیے، اسلام بنیادی طور پر امن و آشتی کا پیغامبر دینِ انسانیت ہے، ان خیالا ت کا اظہار عالم اسلام کے معروف دینی راہنما مفتی اعظم لبنان پروفیسر ڈاکٹر جسٹس الشیخ اُسامہ عبدالرزاق الرفاعی نے جامعہ گجرات کے شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام سمینار”عالمی امن کے قیام میں جامعات کا کردار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صدارت کا فریضہ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے انجام دیا ،جبکہ مہمانانِ اعزازی میں چیئر مین مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید لختِ حسنین، ڈاکٹر محمد نعیم الدین اور صدرشعبہ اسلامیات ڈاکٹر محمد نواز اور سید حامد فاروق شامل تھے۔
تازہ ترین