• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل تک تو آپ مخالفت کرتے تھے شہبازشریف نے میٹروبس منصوبے کی تعریف پر مقامی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کو ٹوک دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے میٹروبس منصوبے کی تعریف پر مقامی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کو ٹوک دیا  اورخاص طور پر سابق صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں کو مخاطب کرکے کہا کہ کل تک تو آپ لوگ میٹرو بس منصوبے کی مخالفت کرتے تھے اور اب سارے ہی اس کے حق میں ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ سے ملتان کے لوگوں کو بہترین ،آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر ہو گی اور اس منصوبے کا افتتاح بہت جلد کیا جائے گاجس سے ٹرانسپورٹ کا جدید کلچر متعارف ہو گا ،یہ منصوبہ ٹریفک کے مسائل میں کمی کرے گا۔
تازہ ترین