• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اردو کانفرنس،آخری دن کے پروگرام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کی چار روزہ نویں عالمی اردو کانفرنس کے  آخری دن  اتوار کو پہلا اجلاس ساڑھے دس بجے صبح ’’نئی دنیا اور آج کے ادبی تقاضے‘‘ کے موضوع پر ہوگا، 12بجے دوپہر ’’اردو میں بچوں کے ادب کی صورت حال‘‘ پر گفتگو ہوگی۔ 2بجے دوپہر تیسرا اجلاس ’’یاد رفتگاں‘‘ کے عنوان سے ہوگا، جس میں مصطفیٰ زیدی، ڈاکٹر جمیل الدین عالی، ڈاکٹر اسلم فرخی، فاطمہ ثریا بجیا، ، ڈاکٹر خلیق انجم، اسلم اظہر، آغا سلیم اور اکبر نقوی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ 3بجے سہ پہر ’’فلم ،ٹیلی ویژن، اسٹیج اور عصر حاصر‘‘ کے موضوع پر مذاکرہ ہوگا۔ 5بجے شام ’’عہد ساز افسانہ نگار، انتظار حسین‘‘ کی یاد میں خصوصی نسشت ہوگی۔ 6بجے شام، انور مقصود کے لیے خصوصی تقریب ہوگی، کانفرنس کا اختتامی اجلاس 7بجےشام ہوگا۔
تازہ ترین