• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نگرانی کیلئے 200 چھوٹے ڈرنز خرید لئے، 2 درجن نوجوان گرفتار

سری نگر ( جنگ نیوز)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کے لیے 200 چھوٹے ڈرون طیارے خرید لیے ہیںجبکہ پولیس کے سرچ آپریشن میں 2 درجن کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کر لیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام طیارے مختلف اقسام سے تعلق رکھتے ہونگے اور ایک دوسرے سے قدرے مختلف نوعیت کے ہوں گے،یہ ڈرونرزپہاڑی علاقوں میں 4 کلو میٹر تک اونچی پرواز کرسکتے ہیںجبکہ میدانی علاقوں میں ایک ہزار میٹرتک ہدف پر نظر رکھ سکتے ہیں،یہ طیارے 23 دسمبر تک بھارتی  فوج کے پاس پہنچ جانے کا امکان ہے ،دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے چوبیس سے زائد نوجوان گرفتار کر لئے، میڈیاکے مطابق  پولیس نے ان نوجوانوںکو ضلع کے علاقے تہاب میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوںکے دوران گرفتار کیا،پولیس نے سرینگر کے ڈائون ٹائون علاقے سے بھی پانچ نوجوان گرفتار کرلئے۔واضح رہے گزشتہ 4 ماہ سے زائد کے عر صے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے جبکہ اب تک 150کے قریب افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیںلیکن بھاری مظالم میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔  
تازہ ترین