• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جمہوریت اور آمریت کچھ بھی خالص نہیں ہوتا،مصطفیٰ کمال

لاہور( خبرنگارخصوصی )پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور آمریت کچھ بھی خالص نہیں ہوتا، آمریت آتی ہے تو جمہوری کام شروع کر دیتی ہے اور جمہوریت آمرانہ کام کرتی ہے۔ وہ گزشتہ روز لاہور پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک پہنچنے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر میں کراچی کا میئر ہوتا تو کچرا ہی نہ ہوتا،میرے دور کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ میں پنجاب میں تنظیمی امور کے سلسلہ میں آیا ہوں ،میری سندھ،پنجاب ،کے پی  یا بلوچستان میں کوئی سرحدیں نہیں پورا ملک میرا گھر ہے۔بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نہ جاگیردار کا بیٹا ہوں، نہ پیسہ اور مال و دولت ہے، لوگ پاک سرزمین پارٹی میں بلاتخصیص شامل ہورہے ہیں ۔  انھوں نے کہا کہ ملک میں بیڈ گورنس کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب  غریب تر ہو رہا ہے۔ ایک کروڑ بچے صحت کے مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔ سب کچھ اچھا نہیں اور یہ نہ سمجھا جائے کہ یہ آگ گھر تک نہیں پہنچے گی۔
تازہ ترین