• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اور وفاقی حکومت پیاز کے متاثرین کیلئے پیکیج کا اعلان کرے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بہادر خان مشوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیاز کاشت کرنےوالے علاقے چاغی خاران مل نوشکی کردگاپ پنجپائی کانک اغبرگ کے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں منڈیوں میں پیاز کی قیمت لاہور گجرانوالہ میں دو من بوری کی قیمت 500 روپے باربرداری کا کرایہ چھ سو خالی باردانہ 130 روپے اڑھائی سو روپے جیب سے بھرنا پڑتے ہیں پیداواری لاگت جو سات سو روپے آتی ہے اسکے علاوہ ٹیوب ویل بجلی کا کنکشن کٹا ہوا ہے زمیندار بل ادا کرنے سے قاصر ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہورہی ہے مگر پنجاب میں صرف تین گھنٹے ہوتی ہے صوبائی اور وفاقی حکومت پیاز وٹماٹر متاثرین کیلئے پیکیج کا فوری اعلان کرے۔
تازہ ترین