• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوجی زیرعتاب، کنٹرول لائن سے ہٹاکر پلمبر بنادیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) بھارتی سیکورٹی فورس کا پول کھل کھولنے والے فوجی اہل کار کو لائن آف کنٹرول سے ہٹا کر پلمبر بنادیا گیا،  بی ایس ایف نے ان ہی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ، تیج بہادر کا کہنا ہے کہ ہمت کرکے سچ بولا،تحقیقات ہوئیں تو دال میں کالا سامنے آجائے گا۔ انہوں نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والی ویڈیو ہٹانے سے بھی انکارکردیا ۔تیج بہادر کا کہنا ہے کہ پلمبر ہی سہی، لیکن ڈیوٹی تو کرنا ہے منع نہیں کرسکتا، تحقیقات ہوں گی تو سب کھل کر سامنے آجائے گا، تیج بہادر کے مطابق گودام بھارتی فوجیوں کی خوراک کے لیے بھرے پڑے ہیں، پر انہیں کھانا دینے کیلئے کچھ نہیں۔تیج بہادر کی اہلیہ بھی اپنے خاوند کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں ۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور حقائق سے پردہ اٹھایا ہے ۔ بی ایس ایف کے سربراہ نے تیج بہادر کے خلاف ہی تحقیقات کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ تیج بہادر نے سرحد پر موبائل فون لیجاکر قوانین کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے شکایت کے ازالے کے بجائے بھارتی اہل کار کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، آئی جی بی ایس ایف کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ کھانے کا ذائقہ بہت اچھا نہ ہو لیکن ایسی شکایت ابھی تک کسی اور جوان نے نہیں کی، معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔بھارتی فوجی اہل کار نے غیرمعیاری کھانا ملنے پر وڈیوسوشل میڈیا پرڈال دی تھی جس کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین