• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کے مقدمہ میں گلوکار بلال سعید کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے فرار

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چوری کے مقدمہ میں گلوکار بلال سعید اور شریک ملزمہ نوشین کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔دونوں احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔جسٹس عبدالسمیع خان نے گلورکار بلال سعید کی درخواست پر سماعت کی۔ بلال سعید کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ رخسانہ نامی خاتون نے انتقامی کاروا ئی کا نشانہ بنانے کے لیے چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے  ۔چوری کے واقعہ سے کو کوئی تعلق نہیں  لہذا عبوری ضمانت میں توثیق کی جائے رخسانہ بی بی نے 8کروڑ روپے کا قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام مں مقدمہ درج کروا یا تھا ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں عدالت نے دلائل سننے کے بعد بلال سعید اور شریک ملزمہ نوشین کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد دونوں احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین