• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کا وقار اور ساکھ برقرار رکھی جائے گی، آرمی چیف

راولپنڈی (وقائع نگار) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کا وقار اور ساکھ برقرار رکھی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ کھاریاں کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کا مشاہد ہ بھی کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ پاکستان آرمی ایک عظیم ادارہ ہے ‘ پاک فوج کا وقار ‘ ساکھ اور کردار فرائض کی ادائیگی سے برقرار رکھیں گے۔ آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی میں افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
تازہ ترین