• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

بدین( نامہ نگار) پختون ایکشن کمیٹی نے گزشتہ دنوں قتل ہونے والے رہنما سید نصیر شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ گولارچی پریس کلب میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران پختون ایکشن کمیٹی  کے رہنمائوں نے محکمہ پولیس کے دو ڈی ایس پیز پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام لگاتے  ہوئے   48 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا الٹی میٹم دے دیا۔ اس سلسلے میں سید عمران شاہ، عبدالقیوم پٹھان ، محمد اسماعیل، طور خان سمیت پختون ایکشن کمیٹی اور شہید نصیر شاہ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ تین جنوری کو ڈٰ ی سی اور ایس ایس پی آفس کے سامنے پارکنگ میں انکے مخالفین نے سید نصیر شاہ کو سرعام قتل کیا اور فرار  ہو گئے مگر ان دفاتر کے باہر تعینات پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور پولیس نے آج تک ملزمان کو گرفتار نہ کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، وزیر اعظم، وزیر اعلی سندھ سے سید نصیر شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین