• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپنی روڈ کی دکانیں نہ کھولنے کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال ہوگی،مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی اللہ داد ترین سعد اللہ اچکزئی یاسین مینگل انجمن تاجران اسپنی روڈ کے صدر ارباب خالد حضرت علی نادر خان مینگل نے اسپنی روڈ کی دکانوں کو تاحال نہ کھولنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور خود بھی دہشت گردی کی زد میں رہی ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ آٹھ دن پہلے اسپنی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا واقع رونما ہوا جس کے بعد 21 دکانوں کو بند کرادیاگیا اور گزشتہ آٹھ دن سے یہ دکانیں بند ہیں جس کیخلاف انجمن تاجران کے رہنمائوں نے ایس ایس پی آپریشن سے ملاقات کی اور آج ائیر پورٹ تھانے میں ایس ایس پی آپریشن نے ایف سی کے ونگ کمانڈر کے ساتھ تاجر وں کی میٹنگ رکھی جس میں ایس ایس پی صدر بھی موجود تھے مگر انہوںنے دکانیں کھولنے سے انکارکرتے ہوئے اسے ملزمان کی نشاندہی سے مشروط کردیا جو غیر منطقی بات ہے جس سے تاجروں میں اشتعال پیدا ہوا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملکی قوانین کا احترام کیا ہے مگر ہمارے ساتھ اس قسم کا رویہ قابل مذمت ہے جس کیخلاف مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے اپنی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسپنی روڈ کی دکانداروں کے ساتھ یکجہتی اور فورسز کی جانب سے دکانیں بند کرنے کے عمل کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔
تازہ ترین