• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون بیورو چیف پر مبینہ حملہ، ٗسابق صوبائی وزیر نے عبوری ضمانت کرالی

پشاور( کرائم رپورٹر) فقیر آباد میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون بیورو چیف پر مبینہ حملہ کرنے والے سابق صوبائی وزیر نے عبوری ضمانت کرالی ۔واقعات کے مطابق ایک ہفتہ قبل خاتون ڈپٹی بیورو چیف نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے سابق صوبائی وزیر زرشید خان کو ٹاک شو کے لئے بلایا تھا جہاں اس نے خاتون ڈپٹی بیور چیف حلیمہ سے دست درازی کی اور جب اس نے مزاحمت کی تو سابق صوبائی وزیر نے اسے دھمکیاں دینا شروع کردی اور وہاں سے رفوچکر ہو گیا پولیس نے سابق صوبائی وزیرکے خلاف مقدمات درج کر لئے تاہم انہوں نے گزشتہ دنوں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور بہت جلد حقائق سامنے آجائینگے ۔
تازہ ترین