• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دھماکہ پڑوسی ملک کی سازش ہے، فریدلودھی

آئرلینڈ( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرید الدین لودھی نے کہا کہ پڑوسی ملک نے کشمیری مجاہدین کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے اندر اپنے ایجنٹوں کو متحرک کردیا ہے تا کہ اہل پاکستان اور پاکستانی میڈیا کی توجہ مقبوضہ کشمیرکے حالات سے ہٹائی جا سکے انہوں نے کہا کہ کولگام میں چار مجاہدین کی شہادت اور لاکھوں کی تعداد میں عوام کی ان کے جنازے میں شرکت سے پڑوسی ملک کے ایوانوں کے اندر آگ لگ چکی ہے اور اس نے بوکھلا کر لاہور دھماکہ کرکے پاکستان کو نشانہ بنایا ہے، جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات اور مسئلہ کشمیر پر کوئی واضح موقف اور پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پڑوسی ملک کے ناپاک عزائم کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ حکومت صرف پڑوسی ملک کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں بلا کر احتجاج کر رہی ہے جس کا بھارت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا اور پڑوسی ملک کی جارحیت کو تقویت مل رہی ہے۔
تازہ ترین