• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ بولنے،آئین کی خلاف ورزی کا الزام، (ن)لیگ کے8اراکین کی نااہلی کیلئے ریفرنسز ارسال

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ نواز کے آٹھ اراکین اسمبلی کی نااہلی کیلئے اسپیکرز کو ریفرنس بھجوا دیا گیا ہے یہ ریفرنس سول سوسائٹی کی آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا جس میں  ایم این اے خواجہ سعد رفیق، طلال چودھری، محسن رانجھا مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، دانیال عزیز  ،سینیٹر پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی  اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کو بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ اراکین اسمبلی پانامہ لیکس پر جھوٹ بول کر آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،  مذکورہ اراکین اسمبلی آئین کے آرٹیکل 62 ون ڈی اور ای پر پورا نہیں اترتے،  ان اراکین اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل204، 63 ون جی کی بھی خلاف ورزی کی ہے، اراکین اسمبلی نے عدلیہ کیخلاف بھی پروپیگنڈا کیا، ریفرنس میں استدعا کی گئی سپیکر قومی اور صوبائی اسمبلی پارلیمنٹیرینز کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس فارورڈ کرے۔
تازہ ترین