• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میںمردم شماری کےبارے میں بلوچوں کےتحفظات دور کرنے اور متفقہ میکنزم بنانے کیلئے تیار ہیں،پشتونخوا میپ

 اسلام آباد ( بلال ڈار) پشتونخواہ میپ بلوچستان کے صدر و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل سینیٹر عثمان خان کاکٹر نے کہا ہے کہ مردم شماری میں بلوچستان سمیت ملک بھر میںکسی بھی غیر ملکی کو شمار نہ کیا جائے ،تحفظات دور کرنے کیلئے پشتون بلوچوں کے ساتھ مل کر شفاف مردم شماری کا متفقہ میکنزم بنا نے کیلئے تیار ہیں ۔اْنہوںنے ان خیالات کا اظہار ’’ جنگ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اْنہوں نے کہا کہ اعتراضات کرنے والوں نے 1998کی مردم شماری کو قبول کیا حالانکہ اْس وقت افغان مہاجرین کی بہت بڑی تعداد پاکستان میں ہی مقیم تھی جبکہ اب وفاقی حکومت کی اپنی رپورٹ ہے کہ 80فیصد افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں ، دراصل بعض لوگ افغان مہاجرین کا نام لیکر مردم شماری سے بھاگنا چاہتے ہیں ، ہماری پارٹی کا موقف ہے کہ پاکستان بھر میں متعدد ممالک کے غیر ملکی باشندے آباد ہیں اْنہیں شمار نہ کیا جائے ، ملک میں خاص طور پر بلوچستان میں شفاف مردم شماری کا ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ اس سے صوبے کو ملنے والے وسائل کے ساتھ پارلیمنٹ میں نمائندگی میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا ۔ اْنہوں نے کہاکہ ہم پوری نیک نیتی کے ساتھ  18فروری کو کوئٹہ میں ہو نے والے ’’ قومی یکجہتی جرگہ ‘‘ میں شرکت کرینگے تاکہ مردم شماری پر متفقہ میکنزم بنایا اور اس آئینی عمل کو شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے ۔
تازہ ترین