• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ سولو ہیرو والی فلم میں کام کرنے کے خواہشمند

ممبئی (ایجنسیاں) پنجابی فلموں کے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ بولی وڈ میں سولو ہیرو والی فلمیں کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے گزشتہ برس فلم ”اڑتا پنجاب“ سے فلمی دنیا میں بطور اداکار انٹری دی تھی اور جلد ہی وہ فلم ”پھلوری“ میں انوشکا شرما سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔اداکارنے کہاکہ ان کی نظریں صرف سولو کردار پر ہیں وہ چاہتے ہیں کہ فلموں میں ایسا کردار اداکریں جس کے گرد ساری فلم گھومتی ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہتے جہاں ایک سے زائد لوگ کریڈٹ لینے کے لئے موجود ہوں۔واضح رہے کہ فلم ”پھلوری“ میں دلجیت نے انوشکا کے عاشق کا کردار نبھایا ہے ۔
تازہ ترین