• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک افغان بارڈر کی بندش سے پاکستانی کر نسی کے لیے اچھی خبر۔ پاک افغان بارڈر بند ہوتے ہی تمام غیر ملکیوں کرنسیوں بالخصوص ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔پاکستان کر نسی ایکسچینج کے رہنما ملک بوستان نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107.80روپے سے کم ہو 107.20 پر پہنچ گئی ہے۔ملک بوستان کے مطابق پاک افغان بارڈرز بند ہونے سے ڈالر کی اسمگلنگ بند ہوسکتی ہے اور حکومت مستقبل میں بھی پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ کو روکے رکھے تو ڈالر کی قیمت 100 روپے تک لائی جا سکتی ہے۔حکومت کے اقدام سے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سے معیشت اور روپے کی قدر مزید مستحکم ہوسکتی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ علاءالدین نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے افغان بارڈر سیل ہونا ہے کیونکہ پاکستان سے روزانہ بھاری تعداد میں ڈالر افغانستان اسمگل ہوتا تھا، اسمگلر پاکستان کی اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید کر افغانستان پہنچاتے ہیں، جن سے افغان تاجر تمام دیگر ممالک سے ان ڈالرز کے ساتھ تجارت کرتے ہیں۔
تازہ ترین