• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی پولیس کا دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کے دفتر پر چھاپہ

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی پولیس نے گزشتہ روز انتہائی دائیں بازو کی رہنما مارین لے پین کی جماعت نیشنل فرنٹ کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس کی یہ کارروائی اس جماعت کی جانب سے جعلی ملازمتوں کے ایک مقدمے کی بابت جاری تفتیش کا حصہ تھی۔ اس طرز کا ایک اور سکینڈل لے پین کے حریف قدامت پسند رہنما فرانسوا فیلوں کے حوالے سے بھی توجہ کا مرکز ہے۔ لی پین کی جماعت پر الزام ہے کہ اس نے یورپی پارلیمان کے فنڈ استعمال کر کے پارٹی معاونین کو تخواہیں ادا کیں حالانکہ یہ سرمایہ یورپی اراکین پارلیمان کے معاونین کے لیے دیا گیا تھا۔ اس سے قبل یورپی یونین کے انسداد بدعنوانی دفتر نے لے پین سے کہا تھا کہ وہ ملازمین کے کانٹریکٹ جمع کرائیں۔ نیشنل فرنٹ ان الزامات کو رد کرتی ہے۔
تازہ ترین