• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مشیربرائے شماری نامزد کرے، راجہ نجابت حسین

مظفرآباد(نامہ نگار)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مشیر رائے شماری نامزد کرتے ہوئے آئینی قاضے پورے کرے ۔ مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راحت فاروق راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جموں وکشمیر تحریک حق خودارادی کے نمائندہ وفد نے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر سے ملاقات کی۔ جس میں مرتضیٰ درانی ، راحت فاروق راجہ ایڈووکیٹ ، راجہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ ، فجر رابعہ پاشا ، ڈاکٹر عشرت سجاد و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممتاز قانون دان و مسلم لیگ ن کی رہنما راحت فاروق راجہ ایڈووکیٹ نے صدر ریاست کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انتہائی جاندار انداز میں کشمیریوں کی وکالت کررہا ہے مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی دنیا کے سامنے خود پیش کیا جس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔ اسی تسلسل میں راحت فاروق ایڈووکیٹ نے تحریک آزاد جموں وکشمیر کے آئینی و قانونی پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عبوری آئین ایکٹ 1974ء میں بنایا گیا۔ جس کی دفعہ 11کے تقاضے پورے کرے ہوئے مشیر رائے شماری مقرر کیا جانا تھا مگر کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اس آئینی تقاضے کو پورا نہ کیا گیا ۔ مشیر رائے شماری کا تقرر تحریک آزادی کشمیر کے اس موڑ پر مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب انتہائی مثبت پیشرفت ہوگی ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا انسانی حقوق کی خلاف وزیوں سے گہرا تعلق ہے ۔ آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے س کوئی سیٹ اپ موجود نہیں تھا۔ حال ہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ انسانی حقوق کا ایک مکمل محکمہ بنایا جائے اور کمیٹیوں میں وکلاء ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو شامل کیا جائے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بالخصوص تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے انسانی حقوق کی بحالی کیلئے موثر کام کرسکے۔  
تازہ ترین