• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو ہراساں کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دینگے‘جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،حافظ سراج الدین،مولانامحمودالحسن اورجمعیت حلقہ 40کے امیرمفتی عبدالمنان حنفی نےپشتون آبادتھانہ کے عملے کے شہریوں کے ساتھ نارواسلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ تھانےکا عملہ ریڑی بان، مزدوروں اور غریب پیشہ افراد کو ناجائز تنگ کررہا ہے اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے جمعیت کسی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ شہریوں کو ناجائز ہراساں کرے اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے غریب عوام کو تنگ کرے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ پشتون آباد تھانے کے ایس ایچ او اور عملے کے رویئے کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین