• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دشمن ممالک ہمیں صرف اس لئے بیوقوف بناتے ہیں کہ ان کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ ہم متحد نہیں لہٰذا یہ بھی اس کا پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اگر ہم متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت بھی ہمیں ہرا نہیں سکتی۔ بیرونی طاقتوں سے نمٹنے کے لئے پہلے ہمیں اندرونی مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ اب ضرورت اس بات کی ہے ہر ایک کو وہ کہانی بار بار سنائی جائے جس میں ایک لکڑ ہارا اپنے بیٹوں کو اتفاق سے رہنے کی اہمیت کے بارے میں بتاتا ہے یہ وہ کہانی ہے جو ہمیں دوران تعلیم ابتدا سے لیکر کالج تک بار بار اردو اور انگریزی میں پڑھائی جاتی ہے ہم نہ صرف اس کو پڑھتے بلکہ دونوں زبانوں میں زبانی بھی یاد کرتے ہیں لیکن ہماری حالت دیکھ لیں کے ہم پڑھے لکھے جاہل ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔
(اریبہ احمد )
(arbia.ahmad@yahoo.com)

.
تازہ ترین