• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کی بقا کیلئے مسلم لیگ ن کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ،خالد محمود ججہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملکی سلامتی جمہوریت کی بقاء کیلئے مسلم لیگ ن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ن لیگ عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔ خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ بات خالد محمود ججہ ضلعی صدر نے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہی ، ملاقات میں ملک عاشق چیئر مین، زیب بسراء، چوہدری امان اللہ، اکمل بھٹی، عاشق مٹھا، حیات خلجی، مبین قریشی، محمد یونس، شفیق رحمانی، ندیم بھٹی، یاسرملتانی، غلام حسین قریشی، وقاص خاں بلوچ شامل تھے۔
تازہ ترین