• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایل او سی پر بسنے والوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کرے،مشترکہ بیان

کھوئی رٹہ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن اندرلہ کہٹڑہ کے صدر صوبیدار میجر(ر) عبدالعزیز مغل اور چیئرمین زکوۃٰ عبدالمجید مغل نے کہا  ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے سنجیدگی سے عملی اقدامات اٹھانے کے لیے جو پروگرام وزیر اعظم آذادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے دورہ کھوئی رٹہ کے موقع پر دیا ہے وہ قابل تعریف ہے،اسکے ثمرات  جلد  نظر آنا شروع ہو جائیں گے ،ہمیں مسلم لیگ ن کی حکومت سے امید ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے لیے  کام ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ اندرلہ کہٹڑہ میں ایک بی ایچ یو ہے جو علاقے کی بنیادی صحت کی سہولیات کو پورا نہیں کرتا ہماری سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں ، تعلیمی اداروں کی عمارات خستہ حالی کا شکار ہیں، ہمیں یقین ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے مسائل کو حکومت ترجیح بنیادوں پرحل کرے گی۔
تازہ ترین