• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول مسمار کرنے سے متعلق مقدمہ،پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے سولجر بازار اسکول مسمار کرنے سے متعلق مقدمے میں ایس ایچ او سمیت گرفتار چاروں پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت چوکیدار کے بیان کی روشنی میں مسترد کردی،سی ٹی ڈی نے تھانہ سولجر بازار کے ایس ایچ اوسمیت چار پولیس اہلکاروں کو عدلت میں پیش کیا،عدالت نے ملزمان کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اور تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ کو ریمانڈ چاہیے جس پر اس کا کہنا تھا کہ ان ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے تاہم ان کی نشاندہی پر مزید ملزمان گرفتار کرنے ہیں،وکیل صفائی نےا پنے دلائل میں کہا کہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے تو ریمانڈ کس لیے مانگا جا رہا ہے، عدالت نے دریافت کیا کہ عدم گرفتار ملزمان کون ہیں جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سجاد بشیر سمیت تین سرکاری افسران ہیں جن کو گرفتار کرنا ہے۔
تازہ ترین