• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، فیصلوں کی نقول حاصل کرنےکیلئے آگاہی نوٹسز آویزاں

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ میں داد رسی کیلئے آنے والے سائلین کی سہولت کیلئے عدالتی فیصلوں کی نقول اور دیگر دستاویزات کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی کیلئے نوٹس سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے اور عمارت کے اندر آویزاں کردیئے گئے ہیں ، عام شہریوں کی اطلاع کیلئے آویزاں کئے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ فریق مقدمہ یا کوئی بھی شخص سپریم کورٹ کے فیصلوں اور دیگر دستاویزات کی مصدقہ نقول سپریم کورٹ کے قواعد مجریہ 1980کے مطابق باآسانی اور بغیر کسی رکاوٹ حاصل کرسکتا ہے ۔اس کیلئے درخواست فارم استقبالیہ پر بلا معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے، رجسٹرارارباب محمد عارف کے حکم پر لگائے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ نقل کیلئے انتہائی سادہ فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی لگا کر استقبالیہ پر جمع کروائیں اور کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کرلیں۔
تازہ ترین