• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا کام مکمل، پاکستان بھی گیس لائن منصوبہ تکمیل تک پہنچائے، ایرانی صدر

تہران( جنگ نیوز ) ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے زیر التوا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سنجیدگی سے ضروری اقدامات کرے ۔ یہ بات انہوں نے تہران میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر حسن روحانی نے کہاکہ ایران نے اپنی سرحد تک گیس پائپ لائن کا حصہ بچھا لیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان بھی اس منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید سنجیدگی سے ضروری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان سڑک اور ریل راہداریاں قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایران کی چاہ بہار اور پاکستان کی گوادر بندرگاہوں سے خطے کو بے حد فائدہ ہوسکتا ہے، اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے دونوں ملکوں کی بندرگاہوں کے درمیان قریبی تعلق کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایران کو چین اورپاکستان کو ملانے والے اہم راہداری روٹ کا حصہ بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت سے علاقائی تجارتی رابطوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین