• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ماہ500تارکین وطن کو ترکی سے لاکر آباد کریں گے، جرمنی

برلن (نیوز ڈیسک) ترکی اور یورپی یونین کے مابین تارکین وطن سے متعلق طے شدہ معاہدے کے مطابق جرمنی نے یونین کے باقی ممالک کی نسبت سب سے زیادہ مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دی ہے۔ یہ معاہدہ گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں طے پایا تھا۔ جرمن ریڈیو کے مطابق یہ اعداد و شمار جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق مستقبل میں ہر ماہ پانچ سوتارکین وطن کو ترکی سے جرمنی لاکر آباد کیا جائے گا۔
تازہ ترین