• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیپہ کو الگ اسمبلی نشست دی جائے، احسان الحق

مظفرآباد(نامہ نگار)لیپہ کو الگ اسمبلی نشست دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی رہنماء احسان الحق شامی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وادی لیپہ کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت سے مقابلہ کر رہے ہیں ، لیپہ کے عوام باڑ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہید مقصود گیلانی،کیپٹن(ر)غلام حسین ماگرے،عبدالرشید کرناہی ایڈووکیٹ سمیت دیگر درجنوں مایہ ناز سیاسی کارکنان لیپہ کی الگ نشست نہ ہونے کی وجہ سے اسمبلی تک نہ پہنچ سکے۔آزاد کشمیر حکومت کے سربراہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اس متعلق وعدہ کر چکے ہیں اور آزاد کشمیر اسمبلی میں متعدد قراردادیں بھی پاس ہو چکی ہیں۔لیپہ کے عوام کی سفری سہولت کی خاطر ٹنل منصوبہ خوش آئند ہے۔
تازہ ترین