• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا جائے ،لبریشن فرنٹ

راولاکوٹ(نمائندہ جنگ)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں طلبہ و طالبات پر ہونے والے تشدد کو بھارتی نام نہاد سیکولرازم کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے ان طلبہ وطالبات بالخصوص طالبات اور سکولوں کے بچوں کے جذبہ حریت پسندی کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے قائد امان اللہ خان کی راہ پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان کو کسی صورت ریاست جموں کشمیر سے الگ نہیں ہونے دیں گے ، آزاد کشمیر کو فوری طور لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے راولاکوٹ میں جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی برسی پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے کیا ۔اس سے قبل بوائز کالج سے جے کے ایل ایف کے قائد آفتاب خان،جلیل فرید کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو شدید بارش اور ژالہ باری میں بھیگتے مقامی ہوٹل پہنچی ۔ریلی کے شرکاء نعرے لگا رہے تھے ۔برسی کی تقریب سے قدیرخان،آفتاب خان،جلیل فرید،آصف اشرف،خورشیدخان خورشید،ابراہیم خان ،ایس ایم ابراہیم،مسعودنذر،یونس کاشف سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا۔
تازہ ترین