• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قوی ٹیم ازبکستان پہنچ گئی

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قوی باکسنگ ٹیم ازبکستان پہنچ گئی پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق سات رکنی باکسنگ ٹیم میں باکسرز آج (اتوار ) سے شروع ہونیوالی ایشین چیمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے جس میں قومی باکسرز سات کیٹگریز میں فائٹ کرینگے انہوں نے بتایا کہ 49کلو گرام کیٹگری میں محب اللہ ، 52کلو گرام میں سید محمد آصف، 64کلو گرام میں سلمان بلوچ، 69کلو گرام میں گل زیب، 75کلو گرام میں تنویر احمد ، 81کلو گرام میں اوایس علی اور91کلو گرام کیٹگری میں ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ آئبا تھری سٹار کوچ ارشد حسین ٹیم کو کوچ ہونگے ۔
تازہ ترین